محبت کے اظہار کیلئے چہرہ نہ چھوئیں، سارا دن خراب ہوجاتا ہے۔اشنا شاہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محبت کے اظہار کیلئے چہرہ نہ چھوئیں، سارا دن خراب ہوجاتا ہے۔اشنا شاہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے پاکستانی معاشرے کے بڑے مسئلے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت کے اظہار کیلئے چہرہ نہ چھوئیں کیونکہ ایسا کرنے سے سارا دن خراب ہوجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ اشنا شاہ نے کہا کہ کیا محبت کے اظہار کیلئے چہرہ چھونے کی روایت ختم کی جاسکتی ہے؟کیونکہ اس سے میرا پورا دن خراب گزرتا ہے۔

پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ اگر میں کسی سے ملاقات کروں اور وہ کسی بھی حیثیت سے میرا چہرہ چھو لے تو نہ صرف میرا پورا دن خراب ہوجاتا ہے بلکہ رات بھی پریشانی میں گزرتی ہے۔

اداکارہ اشنا شاہ نے پیار کے اظہار کیلئے چہرہ چھونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے ہاتھوں کا کیا کریں، وہ آپ کا مسئلہ ہے لیکن یہ ہاتھ میری جلد کو نہ چھوئیں تو آپ کی مہربانی ہوگی۔ 

بات یہاں ختم نہیں ہوئی بلکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے اشنا شاہ کے خیالات پر اپنی اپنی مختلف آراء کا اظہار کیا۔ بعض مداحوں نے کہا کہ اظہارِ محبت کیلئے چہرہ چھونے میں کوئی ہرج نہیں۔

اختلاف کا اظہار کرنے والے سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ چھو کر ہی محبت کا اظہار کرسکتے ہوں۔ چاہے آپ کو یہ بات پریشان ہی کیوں نہ کرتی ہو، اسے ان کی نظر سے دیکھیں۔

ایک مداح نے کہا کہ پریشانی کا اظہار چھوڑیں اور اظہارِ محبت کیلئے چہرہ چھونے والوں کی محبت کو تسلیم کریں۔ دوسرے نے اشنا سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ عموماً دیسی آنٹیاں ایسی ہی حرکتیں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اشنا شاہ شہ سرخی پر برہم، وی لاگر سے متعلق خبر کو شرمناک قرار دے دیا

Related Posts