اشنا شاہ کا آئی فون 15 کی قیمت جان کر دلچسپ رد عمل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اشنا شاہ کا آئی فون 15 کی قیمت جان کر دلچسپ رد عمل
اشنا شاہ کا آئی فون 15 کی قیمت جان کر دلچسپ رد عمل

اداکارہ اشنا شاہ کی جانب سے آئی فون 15 کی قیمت جان کر کیا گیا دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا ہے۔

ہمیشہ سے ہی امریکی موبائل کمپنی ایپل آئی فون لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے، اس کے پسند کئے جانے کی اصل وجہ یہ ہے کہ اس کے فیچرز، موبائل کا ڈھانچہ اور کیمرے کا معیار زبردست ہوتا ہے۔جب کہ فون کی سکیورٹی سے بھی لوگ مطمئن ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا

آئی فون 15 کی قیمت پاکستان میں تقریباً 4 لاکھ کے قریب بتائی جارہی ہے، جو مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا اور اس کا افتتاح تقریباً دو ماہ بعد ہوگا۔

اداکار اشنا شاہ، جو اکثر سوشل میڈیا پر اپنے طنز و مزاح سے بھرپور تبصروں کے باعث مشہور ہیں، اُن کی جانب سے اس پر دلچسپ ردعمل دیا گیا ہے۔

سوشل اکاؤنٹ پر اشنا شاہ نے اسٹوری لگائی جس میں انہوں نے مضحکہ خیز انداز میں آئی فون 15 کی تصویر کے اوپر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘گزشتہ آئی فون (آئی فون 14) کے لیے میں نے اپنا گردہ فروخت کیا تھا، کیا اب کسی کو تِلی کی ضرورت ہے؟ کیا میں وہ فروخت کرسکتی ہوں؟’

مزید پڑھیں:ایسا کیا ہوا کہ اشنا شاہ تنقید کی زد میں آگئیں؟

اشنا شاہ کی جانب سے آنے والے تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Posts