کراچی:اداکارہ اشنیٰ شاہ نے اپنے کئے گئے ٹویٹ پر حدیقہ کیانی سے معذرت کرلی، یاد رہے کہ اداکارہ اشنیٰ شاہ نے ٹوئٹر پر کہا تھا کہ ملک میں خواتین گلوکاروں اور موسیقاروں کی کمی ہے، انہوں نے صرف 2 خواتین کے نام بتائے تھے اور شکایت کی تھی کہ موسیقی کے شعبے میں خواتین کی کمی ہے۔اشنیٰ شاہ نے کہا تھا کہ اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
اداکارہ اشنیٰ شاہ کا مذکورہ ٹوئٹ جب گلوکارہ حدیقہ کیانی نے دیکھا تو انہوں نے اداکارہ کو یاد دلانے کے لیے ملک کی خواتین گلوکاراؤں کی طویل فہرست جاری کردی۔انہوں نے فہرست میں 40 کے قریب خواتین کے نام شامل کیے۔
جس پر اشنیٰ شاہ نے ان سے فوری معذرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جاری پوسٹ پر شرمندہ ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر عام لوگوں کی طرح بغیر سوچے سمجھے اپنی رائے دی جس پر وہ شرمندہ ہیں۔
Everybody say Aameen. pic.twitter.com/PZ5JgPjGeV
— Ushna Shah (@ushnashah) June 7, 2020