نو منتخب امریکی نائب صدر فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔اداکارہ اُشنا شاہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نو منتخب امریکی نائب صدر فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔اداکارہ اُشنا شاہ
نو منتخب امریکی نائب صدر فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔اداکارہ اُشنا شاہ

کراچی: پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا ہے کہ نو منتخب امریکی نائب صدر کیملا ہیرس فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ میری چھٹی حس کہہ رہی ہے کہ کیملا ہیرس امریکی نائب صدر کے طور پر فلسطین کیلئے اچھی ثابت نہیں ہوں گی۔

پیغام میں اداکارہ اُشنا شاہ نے کہا کہ یہ کوئی پیشگوئی نہیں ہے اور نہ ہی میں حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے یہ بات کہہ رہی ہوں ، یہ صرف میرے وجدان اور چھٹی حس کا تاثر ہے۔ خدا سے امید کرتی ہوں کہ میرا یہ اندازہ غلط ثابت ہو۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل دنیا بھر کی توجہ کا مرکز امریکی انتخابات کے نتائج،  جوبائیڈن کے صدر اور کیملا ہیرس کے نائب صدر بننے پر پاکستانی شو بز ستارے بھی خوشی کا اظہار کرتے نظر آئے تاہم اُشنا شاہ نے اُس وقت بھی برنی سینڈرز کی حمایت کی۔ 

 ٹوئٹر پر2 روز قبل  اپنے پیغام میں پاکستانی اداکارہ ارمینا خان نے نومنتخب امریکی خاتون نائب صدر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ محترمہ وائس پریزیڈنٹ، آپ امریکی تاریخ میں پہلی خاتون ہیں جو یہ کامیابی حاصل کر پائیں۔ مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب خواتین کوئی اہم کامیابی حاصل کریں۔

  مزید پڑھیں: امریکا میں  جو بائیڈن کی فتح پر پاکستانی شوبز ستارے خوش

Related Posts