سماجی رابطے کی معروف ویب سائٹ ٹوئٹر کی انتظامیہ نے اپنے آڈیو فیچر اسپیس کا ایک نیا ورژن متعارف کروا دیا ہے جسے استعمال کرتے ہوئے صارفین آمدن بھی حاصل کرسکیں گے۔
ٹویٹر نے آڈیو فیچر اسپس کے نئے حصے کے طور پر ٹوئٹر نے صارفین کو موقع دیا ہے کہ وہ آڈیو چیٹ رومز کی میزبانی کر کے اب رقم بھی کما سکیں۔
ٹکٹڈ اسپیسز کے نام سے متعارف کرائے گئے نئے فیچر میں میزبان کے پاس یہ موقع ہو گا کہ وہ اپنی سرگرمی سے سبسکرپشن کی بنیاد پر آمدن حاصل کر سکے۔
ٹککیٹڈ اسپیسز کے نام سے ایک نئی خصوصیت پیش کرتے ہوئے ٹوئٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میزبان نئے فیچر سے اپنی سرگرمی سے سبسکرپشن کی بنیاد پر آمدن حاسل کرسکے گا۔
ٹویٹر کے سرکاری بلاگ پوسٹ کے مطابق اب صارفین ٹویٹر ایپ کے سائڈبار میں منیٹائزیشن کا آپشن دیکھ سکیں گٓے۔ اور جو لوگ اپر کلک کریں گے وہ منیٹائزیشن پروگرام کا حصہ بن سکیں گے ، جو ابھی بیٹا ورژن کی سطح پر ہے۔
ٹوئٹر کی جانب سے اس مقصد کے لیے اینڈرائڈ اور آئی او ایس صارفین کے لیے الگ ایپلیکیشن بھی متعارف کرائی گئی ہے۔
ٹوئٹڑ صارفین کو کتنی آمدن ہو گی؟
ٹوئٹر کی سینئر پروڈکٹ مینیجر ایستھر کرافورڈ کے مطابق کنیٹ کری ایٹرز کو آمدن کا 97 فیصد کمیشن دیا جائے گا جو ایک ڈالر سے 999 ڈالر تک ہو سکتا ہے۔
مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم خود آمدن کا تین فیصد پراسیسنگ فیس کی مد میں وصول کرے گا۔ ٹیکنالوجی سے متعلق حلقوں کی جانب سے امکان ظاہر کیا گیا ہے کہ ٹوئٹر اس آمدن میں اپنے شیئر تین فیصد کو بتدریج بڑھا کر 20 فیصد پر لے آئے گا۔
’ٹکٹڈ اسپیسز‘ کا فیچر نئی متعارف کردہ فیچرز میں اکلوتا نہیں بلکہ مائکروبلاگنگ پلیٹ فارم نے اسپیسز شیڈولنگ، متعدد ہوسٹ کنٹرولز، بہتر سیکیورٹی اور آسانی سے تلاش کے ساتھ ساتھ اسپیسز کی مشترکہ میزبانی کی سہولت بھی مہیا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :وفاقی حکومت نے بیرون ممالک جانے والے افراد کو فائزر ویکسین لگانے کی اجازت دے دی