بارش کے بعد کرکٹ اسٹار رمیز راجہ کا چبھتا ہوا تبصرہ، صارفین کی تنقید جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رمیز راجہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر برہم، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں
رمیز راجہ پی ایس ایل ملتوی ہونے پر برہم، انتظامیہ کو کھری کھری سنا دیں

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کرکٹ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کراچی میں بارش کے بعد کی صورتحال پر سوشل میڈیا پر چبھتا ہوا تبصرہ کیا جس پر صارفین کی تنقید جاری ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر رمیز راجہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے پورے کراچی کیلئے دودھ پتی چائے کا بندوبست کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ اسٹار راشد لطیف نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا۔ 

کراچی کے علاقے بارش کے بعد پانی سے بھر گئے ، سڑکوں پر گزشتہ روز تک بارش ہوتی رہی اور گھروں کے اندر موجود پانی تاحال نہیں نکالا جاسکا۔ رمیز راجہ نے شیئر کی گئی تصویر میں بارش سے جمع ہونے والے پانی کو چائے قرار دے دیا جس پر صارفین نے تنقید کے ساتھ ساتھ تعریف بھی کی۔

ایک سوشل میڈیا صارف نے رمیز راجہ کی تصویر کو پرانا قرار  دیا جس پر دوسرے صارف نے سوال کیا کہ یہ تصویر کتنی پرانی ہے؟ سلیم نامی صارف نے رمیز راجہ کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ اِس موقعے پر رمیز راجہ کے پرانے ساتھی اور قومی کرکٹ اسٹار راشد لطیف بھی خاموش نہ رہ سکے۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے کہا کہ خوشی کی بات یہ ہے کہ پورے پاکستان کو کراچی کی فکر لاحق ہو گئی ہے جو ایک بہت مثبت بات ہے۔ ساتھ ساتھ لگے ہاتھوں کوٹہ سسٹم کے خلاف اور اس کو ختم کروانے کیلئے بھی ٹویٹ کردیں تو پورے پاکستان پر احسان ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سیاسی ٹی وی شوز بند کرنے کی ضرورت ہے۔رمیز راجہ

Related Posts