روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری، ڈالر 202 روپے 50پیسے کا ہوگیا

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
امریکی ڈالر قابو سے باہر، 236 روپے کا ہوگیا
امریکی ڈالر قابو سے باہر، 236 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد: پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے، آئی ایم ایف کی میں نہ مانوں کی تکرار نہ تھم سکی، ڈالر کی نئی قیمت 202 روپے 50 پیسے تک پہنچ کر نئی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف قرض پروگرام کی اگلی قسط جاری نہ ہوسکی جس کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت مزید مستحکم ہوگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 58 پیسے اضافہ ہوا جس سے ملکی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کی آئی ایم ایف سے مفید اور تعمیری گفتگو ہوئی۔مفتاح اسماعیل

آج ڈالر کی قیمت 202روپے 50 پیسے ہوگئی۔ بدھ کے روز تک ڈالر کی قیمت 201 روپے 92 پیسے تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی اور آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی سے روپے پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل آئی ایم ایف سے مذاکرات کی ناکامی کو تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں جبکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے کو قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے مشروط کردیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف موجودہ سیاسی صورتحال کے پیشِ نظر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرنے کیلئے رضامند نظر نہیں آتے۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ گزشتہ معاہدے میں پاکستان سے جو معاملات طے پائے تھے، حکومت نے ان سے انحراف کیا۔ 

Related Posts