ڈالر 193 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر، ملبہ سابق حکومت پر ڈال دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: امریکی ڈالر 193 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جس کا ملبہ موجودہ ن لیگی حکومت نے سابق پی ٹی آئی حکومت پر ڈال دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو گھمبیر مسائل کی دلدل میں عمران خان نے دھنسایا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے پر پی ٹی آئی نے دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر فراہم کرے گا

وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان شور نہ مچائیں بلکہ اپنے دورِحکومت میں کی گئی مہنگائی اور معاشی تباہی کا حساب دیں۔ ڈالر کی تاریخی بلندی کا مجرم عمران خان ہے۔

آج انٹر بینک میں کاروباری اوقات کے دوران ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 23 پیسے کا اضافہ ہوا جو تاریخ کی بلند ترین قیمت 193 روپے کی سطح پر پہنچ گیا جس  پر معاشی تجزیہ کاروں نے تشویش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے دوران تاجر برادری نے مثبت رجحان کا مظاہرہ کیا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

 

Related Posts