ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 187 روپے ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 187 روپے ہوگئی
ڈالر کی اونچی اڑان، قیمت میں 50 پیسے کا اضافہ، نئی قیمت 187 روپے ہوگئی

اسلام آباد: امریکی ڈالر کی اونچی اڑانیں جاری ہیں، قیمت میں 50 پیسے کے اضافے کے ساتھ ڈالر کی نئی قیمت 187 روپے تک جا پہنچی ہے جس سے حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز میں اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیر اعظم میاں شہباز شریف کے حلف اٹھاتے ہی ڈالر کی اونچی اڑانے تھمنے لگی تھیں، اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اشارئیے بہتر معاشی مستقبل کا پتہ دینے لگے، تاہم کچھ وقت گزرتے ہی ڈالر اپنی پرانی روش پر آگیا۔

یہ بھی پڑھیں:

انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے سستا ہوگیا

آج انٹر  بینک کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا۔ ڈالر کی قیمت 185روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 185روپے 87 پیسے تک جا پہنچی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج کاروباری اوقات کے دوران ڈالر کی قیمت 186 روپے 50 پیسے سے 50 پیسے تک بڑھ کر 187 روپے ہو گئی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  میں 27 پیسے کی کمی ہوئی۔ ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 28 پیسے مہنگا بھی ہوگیا تھا۔

فاریکس ڈیلرز کا آج سے 6 روز قبل کہنا تھا کہ تجارت کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 27 پیسے کی کمی کے ساتھ 186 روپے 70 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

Related Posts