ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ، امریکا کیخلاف سپر اوور میں پاکستان کو شکست

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ورلڈ کپ میں بڑا اپ سیٹ سامنے آیا ہے۔ امریکا نے سپر اوور میں پاکستان کو شکست دے دی، میزبان ٹیم پاکستان کا دیا گیا 160 رنز کا ہدف پورا کرتے ہوئے میچ ڈرا کر بیٹھی جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا۔ امریکا نے پاکستان کو 5 رنز کے فرق سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے دئیے گئے 160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں امریکی کرکٹ ٹیم کا آغاز فاتحانہ رہا جہاں اوپنرز نے 36 رنز کا مستحکم آغاز فراہم کیا۔ اوپنر اسٹیون ٹیلر نے 16 گیندوں پر 12 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر  رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

امریکا کی دوسری وکٹ 104 کے مجموعی اسکور پر گری جب اینڈریز گوس 26 گیندوں پر 35 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر حارث رؤف کی گیند پر بولڈ ہو گئے جبکہ شاہین آفریدی میچ کے آغاز میں وکٹ لینے کی روایت برقرار نہیں رکھ سکے۔

ہدف کا تعاقب کرنے والی میزبان ٹیم امریکا نے اپنی تیسری وکٹ 111 کے مجموعی اسکور پر گنوائی جب کپتان مونانک پٹیل 38 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیل کر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ میچ کے آخری اوورز میں قومی ٹیم نے 160 رنز کے ہدف کا دفاع مستحکم انداز میں کیا۔

سپر اوور

توقع کے برخلاف امریکی ٹیم 160 رنز کا ہدف پورا نہ کرسکی تاہم مقررہ 20 اوورز میں 159 رنز بنا کر میچ برابر کردیا جس کے بعد میچ کا فیصلہ سپر اوور میں کیا گیا، جس کیلئے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا نے 1 وکٹ کے نقصان پر 18رنز بنائے اور میچ جیتنے کیلئے پاکستان کو 19رنز کا ہدف دیا۔

جواباً قومی ٹیم 1 وکٹ کے نقصان پر صرف 13 رنز بنا سکی۔ یوں امریکا نے یہ میچ 5 رنز کے فرق سے جیت لیا جبکہ میچ پہلی اننگز کے دوران بھی قومی ٹیم کی بیٹنگ کی کارکردگی شائقینِ کرکٹ کو زیادہ متاثر نہیں کرسکی۔

پاکستان کا 160رنز کا ہدف

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے میزبان کرکٹ ٹیم امریکا کو میچ جیتنے کیلئے 160 رنز کا ہدف دے دیا ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔

ٹیکساس میں کھیلے جارہے ٹی 20 میچ میں امریکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی کرکٹ ٹیم کی پہلی وکٹ 9، دوسری 14 جبکہ تیسری 26 کے مجموعی اسکور پر گر گئی۔

محمد رضوان 8 گیندوں پر 9، عثمان خان 3 گیندوں پر 3 جبکہ فخر زمان 7 گیندوں پر 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ اس دوران کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور شاداب خان نے بھی کچھ وقت کیلئے ان کا ساتھ دیا۔

شاداب خان نے 25 گیندوں پر 40 رنز بنائے اور 98 کے مجموعی اسکور پر کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اعظم خان منفی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کی چھٹی وکٹ 125 کے مجموعی اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 43 گیندوں پر 44 رنز بنا کر جسدیپ سنگھ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے پاس کھیلنے کیلئے 4 اوورز کا کھیل رہ گیا۔

پاکستان کی ساتویں وکٹ 139 کے مجموعی اسکور پر گری۔ شاہین آفریدی نے 16 گیندوں پر 23 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے  اسکور کو آگے بڑھایا جبکہ حارث رؤوف 3 گیندوں پر 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Related Posts