امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں فریقین کو جنگ بندی میں توسیع کا مشورہ

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

واشنگٹن / ریاض: سعودی عرب اور امریکا نے سوڈان میں فریقین کو جنگ بندی کی مدت میں توسیع کا مشورہ دیتے ہوئے آپس میں بات چیت اور مذاکرات کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک نے اتوار کے روز سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف) سے جنگ بندی میں توسیع کے معاہدے تک پہنچنے کیلئے بات چیت جاری رکھنے کا مطالبہ کیا جبکہ جنگ بندی کی میعاد کل ختم ہونے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آج ترکیہ جیتا ہے، صدر ایردوان کی وکٹری اسپیچ

اپنے ایک مشترکہ بیان میں سعودی عرب اور امریکا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع سے سوڈانی عوام کو درکار انسانی امداد کی فراہمی میں آسانی ہوسکے گی۔ دونوں فریقین قلیل مدتی جنگ بندی کے تحت اپنے وعدے پر قائم رہیں۔

سعودی عرب اور امریکا کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین جنگ بندی میں توسیع کا فیصلہ نہ کرسکنے کی صورت میں بھی سوڈان کے شہریوں کے تحفظ کیلئے اپنے عزم پر قائم رہیں۔ سوڈان ڈاکٹرز سنڈیکیٹ کا کہنا ہے کہ شہریوں کے مابین جھڑپوں کے باعث 866 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

سوڈان میں بد ترین خانہ جنگی کے دوران 3 ہزار 721افراد زخمی بھی ہوئے۔گزشتہ ہفتے ہی سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین سعودی شہر جدہ میں ایک معاہدے پر دستخط ہوئے جس میں 7روز کیلئے انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر جنگ بندی کا معاہدہ ہوا۔

آج یعنی پیر کی شام سے ہی معاہدے میں توسیع کیے جانے کا امکان ہے جبکہ سوڈان میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین جنگ کا آغاز 15اپریل کو ہوا تھا۔ جنگ بندی نہ ہونے کی صورت میں سوڈان میں مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے۔