طالبان کی قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط، افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہے۔امریکا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

طالبان کی قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط، افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہے۔امریکا
طالبان کی قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط، افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہے۔امریکا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: طالبان نے افغانستان کے قبضہ شدہ علاقوں پر گرفت مضبوط کر لی، جو بائیڈن حکومت کا کہنا ہے کہ افغان فورسز کو قوم کیلئے لڑنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق افغان طالبان کی پیش قدمی حیران کن رفتار سے جاری ہے جو ملک کے 9 صوبوں پر قابض ہوچکے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان رہنماؤں کو طالبان کے خلاف متحد ہونا ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ افغان فوجیوں کی تعداد طالبان سے زیادہ ہے جو لڑنا چاہتے ہیں۔ انہیں اپنے لیے اور اپنی قوم کیلئے طالبان سے لڑنا ہوگا جبکہ ہمیں امریکی فوج کے افغانستان سے انخلاء پر افسوس نہیں۔

گزشتہ 20 برس میں افغان جنگ پر 1 ٹریلین ڈالر سے زائد رقم جھونکنے اور ہزاروں فوجیوں کی جانیں گنوانے والی امریکی حکومت کے صدر نے کہا کہ امریکا افغان فورسز کو فضائی حملوں میں مدد، خوراک اور سازوسامان فراہم کرتا رہتا ہے۔

دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی علاقائی ملیشیا سے مدد مانگنے پر مجبور ہو گئے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ افغانستان میں قائم جمہوری حکومت کا دفاع کریں، جبکہ افغان طالبان کابل پر قبضے کیلئے حکمتِ عملی مرتب کرنے میں مصروف ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل افغان طالبان کی سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں اور صوبوں پر قبضے جاری ہیں جو 2 مزید صوبوں میں سرکاری فوج کو پسپا کرنے کے بعد ایک ہفتے کے دوران 9 صوبوں پر قبضہ کرچکے ہیں، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا۔

 جنگجو گروہ نے تازہ ترین پیش قدمی کے دوران افغانستان کے مزید 2 صوبائی دارالحکومتوں پر قبضہ کر لیا۔ صوبہ فراہ اور درخشاں کے دارالحکومت کا کنٹرول افغان حکومت کے ہاتھوں سے نکل کر طالبان کے ہاتھوں میں آگیا۔

مزید پڑھیں: 7روز میں طالبان کا 9 صوبوں پر قبضہ، بدخشاں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا

Related Posts