افغانستان میں 20 سال طویل جنگ ختم، امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل، تمام فوجی واپس آگئے۔جنرل مکینزی
افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل، تمام فوجی واپس آگئے۔جنرل مکینزی

واشنگٹن: افغانستان میں 20 سالہ طویل ترین جنگ اپنے اختتام کو پہنچی، امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل کر لیا گیا، رات گئے آخری طیارہ تمام فوجیوں کو کابل سے نکال کر روانہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) نے افغانستان سے امریکی افواج کا انخلاء مکمل ہونے کی تصدیق کردی۔ امریکی کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا کہ افغانستان سے تمام امریکی فوجیوں کا انخلاء مکمل ہوچکا ہے۔

امریکی کمانڈر جنرل مکینزی نے مزید کہا کہ کابل ائیرپورٹ سے آخری امریکی پرواز روانہ ہوچکی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال خراب ہونے کے باعث امریکا کو پلان تبدیل کرنا پڑا۔ طالبان پر واضح کیا تھا کہ اپنا اور اتحادیوں کا انخلاء مکمل کریں گے۔

کمانڈر جنرل مکینزی نے کہا کہ ہم نے طالبان کو بتایا تھا کہ انخلاء میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ گزشتہ 18 روز بہت مشکل تھے۔ آخری امریکی پرواز کہاں روانہ ہوئی، ابھی نہیں بتا سکتا۔ طالبان نے آخری وقت میں انخلاء مکمل کرنے میں تعاون کیا

جنرل مکینزی نے کہا کہ افغانستان میں 2 ہزار کے قریب داعش کے دہشت گرد موجود ہیں۔ آنے والے وقت میں داعش طالبان کیلئے چیلنج ہوگی۔ بہت سے دل ٹوٹے ہوں گے کیونکہ ہم ہر شخص کو افغانستان سے باہر نہیں لے جاسکے۔

کابل ائیرپورٹ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے جنرل مکینزی نے کہا کہ افسوس ہے انخلاء کے آخری دنوں میں 13 امریکی جانیں گئیں۔اتنے زیادہ لوگ تھے کہ اگر امریکا مزید 10 دن بھی انخلاء کیلئے انتظار کرتا تو بھی لوگ پیچھے رہ جاتے۔

انہوں نے کہا کہ یہ امریکا کی تاریخ میں انخلاء کا سب سے بڑا غیر جنگجو مشن تھا۔ امریکی فوج نے ایک روز میں 7 ہزار 500 سے زائد شہریوں کا انخلاء یقینی بنایا جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔ تمام امریکی فوجی افغانستان سے واپس آچکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: طالبان رہنما کا لائیو انٹرویو کرنے والی افغان خاتون نے ملک چھوڑ دیا

Related Posts