امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبر پختونخوا کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبر پختونخوا کا سفر نہ کرنیکی ہدایت
امریکی حکومت کا اپنے شہریوں کو بلوچستان، خیبر پختونخوا کا سفر نہ کرنیکی ہدایت

واشنگٹن: امریکا کی جوبائیڈن حکومت نے اپنے شہریوں کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ نے پاکستان کا سفر کرنے کے متعلق ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی شہریوں کو بلوچستان، خیبر پختونخوا اور سابقہ فاٹا کا سفر نہیں کرنا چاہئے۔ اغوا اور دہشت گردی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

تیل کوئی جنگی طیارہ نہیں، جو امریکا کیخلاف استعمال کریں، سعودی عرب

امریکی ٹریول ایڈوائزری میں شہریوں کو پاکستان اور بھارت کے مابین ایل او سی (لائن آف کنٹرول) کے اردگرد کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی دستے گولہ باری کا تبادلہ کرتے رہتے ہیں۔

قبل ازیں امریکا نے شہریوں کو بھارت کا سفر بھی نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔ امریکی شہریوں کو جرائم اور دہشت گردی کے باعث سفر میں نہایت محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکا میں سمندری طوفان ای این نے تباہی مچا دی، مختلف حادثات کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 109 تک جا پہنچی۔

سمندری طوفان ای این سے سب سے زیادہ امریکی ریاست فلوریڈا متاثر ہوئی جہاں 3 روز قبل تک مختلف مقامات سے 55 لاشیں برآمد ہوئیں۔ طوفان کے باعث بجلی اور مواصلات کا نظام تباہ حالی کا شکار ہوگیا۔

Related Posts