پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن : امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس نےپریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری، آئینی اور قانونی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال اس کا اندرونی معاملہ ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کے لئے ہے، امریکا کے لئے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کی بجلی چوری کے خاتمے کیلئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت

انہوں نے کہا کہ پاکستان سے افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن پر بات کر رہے ہیں، افغان مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے جہاں انہیں ظلم و ستم کا سامنا ہو، تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

بھارت سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کی اہمیت کو دنیا میں اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی کشمیر سمیت دنیا کی دیگر جمہوریتوں کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔

Related Posts