واشنگٹن : کورونا ویکسین کے استعمال کے بعد امریکا کی مزید ریاستوں نے اموات کے باوجود لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز 50 افراد کی ہلاکت کے بعد ٹیکساس لاک ڈاؤن میں نرمی کیلئے اقدامات کرنے والی سب سے بڑی ریاست بن گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکا کی کئی ریاستوں میں منظوری کے بعد کورونا ویکسین کا استعمال شروع کردیا گیا ہے جبکہ کورونا کے باعث جاری لاک ڈاؤن میں بھی نرمی کی جارہی ہے۔
امریکی ریاستوں میں شہری لاک ڈاؤن سے تنگ آکر پابندیوں کے خاتمے کیلئے مظاہرے کررہے ہیں، گزشتہ روز بھی کیلیفورنیا سمیت متعدد ریاستوں میں لا ک ڈاؤن ختم کرنے کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔
کیوبا کی حکومت نے اس وبائی مرض کی وجہ سے جزیرے پر گزشتہ روزیوم مئی کی تقریبات معطل کردی تھیں ۔
جنوبی افریقہ اور آسٹریا میں جمعہ سے کچھ کاروبار دوبارہ کھولنے کی اجازت دی گئی تھی اور سخت متاثرہ اسپین میں اموات کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
برطانوی وزیر صحت کاکہنا ہے کہ برطانیہ نے ایک دن میں ایک لاکھ کورونا ٹیسٹ کروانے کا ہدف حاصل کیا ہے جو ملک میں لاک ڈاؤن قوانین کو ختم کرنے کی طرف ایک قدم ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز کی تعداد بڑھانے کیلئے صحتمند لوگوں کو قرنطینہ سینٹر میں ڈالنے کا انکشاف