یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا
یوکرین تنازعہ، روس بند گلی میں پھنس گیا، کیمیائی ہتھیار استعمال کریگا۔امریکا

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین تنازعے کے دوران بند گلی میں پھنسا ہوا روس کیمیائی ہتھیار استعمال کرے گا۔ مشکل سے نکلنے کیلئے روسی فوج حیاتیاتی ہتھیار بھی استعمال کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کے دوران صدر جو بائیڈن نے کہا کہ روس یوکرین پر فوجی چڑھائی کے دوران بند گلی میں پھنس گیا، ہمیں روس پر کیمیائی و حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چینی و امریکی صدور کی ویڈیو لنک پر ملاقات، روس یوکرین پر بحث و تکرار

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہمیں یقین ہے روس نیا فالس فلیگ آپریشن کرسکتا ہے جس کی وہ تیاری کررہا ہے۔ واضح رہے کہ یوکرین روس تنازعے کے دوران کسی ملک نے تاحال یوکرین کی فوجی مدد نہیں کی۔

روسی فوج نے یوکرین کے ساحلی شہر ماریوپول کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ شدید محاصرے کے باعث عوام اشیائے ضروریہ اور ادویات سے محروم ہیں۔ یوکرینی صدر نے ماریوپول میں ہتھیار ڈالنے کے بدلے شہریوں کی سلامتی کی تجویز مسترد کردی۔

صدر ولودو میر زیلنسکی کو روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کی جانب سے شہریوں کو نکالنے کیلئے محفوظ راستہ دینے کی تجویز دی گئی تھی، تاہم یوکرین کا کہنا ہے کہ ماریوپول ہمارا اہم ساحلی شہر ہے۔ اس سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر کا اپنے چینی ہم منصب سے ویڈیو لنک پر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر چین نے یوکرین کے معاملے میں روس کی حمایت کی تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ چینی صدر نے کہا کہ امریکا کو تائیوان میں ٹانگ اڑانے سے باز رہنا ہوگا۔ 

Related Posts