آئی ایم ایف ڈیل، پاکستان کے ساتھ امریکا کا تکنیکی رابطہ جاری رہے گا۔ترجمان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر نے آئی ایم ایف ڈیل کے تناظر میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کا تکنیکی رابطہ جاری رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ خوش آئند ہے جس پر ایک اہم سوال پوچھ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

طالبان نے تھریڈز کے مقابلے میں ٹوئٹر کی حمایت کر دی

ایک موقعے پر ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ سے پوچھا گیا کہ کیا امریکا نے آئی ایم ایف ڈیل کیلئے پاکستان کی مدد کی ہے؟ جس پر میتھیو ملر نے کہا کہ ہم مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تکنیکی رابطہ جاری رہے گا۔ امریکا پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ امریکا پاکستان سمیت کسی بھی ملک پر دباؤ نہیں ڈالتا کہ وہ ہم سے یا چین سے تعلقات قائم کرے۔ دو طرفہ تعلقات آگے بڑھانے کیلئے راستے تلاش کرتے رہیں گے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہونے والا ہے جس میں پاکستان سے معاہدہ زیرِ غور آئے گا۔میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے مدد غیر متزلزل رہے گی۔ 

 

Related Posts