افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم افغانستان میں دہشتتگردوں کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ افغانستان میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر سے ملاقات کے دوران کیا۔ امریکی ناظم الامور نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف سے ملاقات کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پر آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں امن کے حصول میں مدد دینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر امریکی ناظم الامور انجیلا ایگلر نے علاقائی امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ آرمی چیف نے افغانستان میں دہشتگرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  گڈانی کے سمندر میں 4 افراد ڈوب کر جاں بحق، لاشیں اسپتال منتقل

Related Posts