عمران خان کو ہٹانے کی سازش، امریکا کا الزامات تسلیم کرنے سے پھر انکار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو ہٹانے کی سازش، امریکا کا الزامات تسلیم کرنے سے پھر انکار
عمران خان کو ہٹانے کی سازش، امریکا کا الزامات تسلیم کرنے سے پھر انکار

واشنگٹن: امریکا نے عمران خان کو ہٹانے کی سازش، دھمکی آمیز خط ارسال کرنے اور تحریکِ عدم اعتماد میں ملوث ہونے سے متعلق تمام تر الزامات کو تسلیم کرنے سے ایک بار پھر انکار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نے 27 جنوری کو عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے دھمکی آمیز خط لہرایا اور بعد ازاں قوم کو آگاہ کیا کہ خط امریکا سے آیا ہے تاہم امریکا نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکا پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کر رہا ہے۔روس

ایک صحافی نے پوچھا کہ کیا امریکا پاکستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو ہٹانے میں ملوث ہے؟ ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ آئین کی بالادستی کے ساتھ ہیں۔

ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ ہم جمہوری اصولوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ قانون کے تحت برابری کے اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔جمہوری اصولوں کا ساتھ دیتے ہیں اور پاکستان سمیت دنیا کے دیگر ممالک پر بھی یہی اصول لاگو ہوتا ہے۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کرتا۔ گزشتہ ہفتے بھی نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہماری پاکستان کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر ہے۔ پاکستان جو الزامات عائد کررہا ہے، ہم نے کوئی خط جاری نہیں کیا۔ 

Related Posts