امریکی صدر کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان کردیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی صدر کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان کردیا گیا
امریکی صدر کے پہلے دورہ سعودی عرب کا اعلان کردیا گیا

نیوریارک: امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ سعودی عرب کا باقاعدہ اعلان کردیا گیا، سعودی شاہی دیوان نے بھی ان کے دورے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی شاہی دیوان سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر 15 سے16 جولائی تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے، امریکی صدر کو دورے کی دعوت ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے دی گئی ہے۔

امریکی صدر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے،سعودی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی صدرکا سعودی عرب کا یہ پہلا دورہ ہوگا،

ایک سینئر امریکی اہلکار کے مطابق امریکی صدر 13 سے 16 جولائی کو مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے،جس میں اسرائیل اور سعودی عرب کا دورہ شامل ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستانی سفیر مسعود خان کا وائٹ ہاؤس کا دورہ، امریکی صدر سے ملاقات

وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر دورہ مشرق وسطیٰ اسرائیل سے شروع کریں گے، صدر بائیڈن فلسطینی قیادت سے مشاورت کے لیے مغربی کنارہ بھی جائیں گے۔

Related Posts