امریکی صدارتی انتخابات،آخری ریاست کا نتیجہ بھی آگیا، بائیڈن کامیاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan play important role in Afghan war: US President

واشنگٹن:امریکہ کے صدارتی انتخابات 2020 کا آخری نتیجہ بھی آگیا ہے جس میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرار پائے۔امریکہ کی 49 ریاستوں کے نتائج آ چکے ہیں اور صرف ریاست جارجیا کے نتیجے کا انتظار کیا جا رہا تھا۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق الیکشن حکام نے جارجیا کے نتیجے کا اعلان کیا جس کے مطابق جو بائیڈن نے صدر ٹرمپ کے مقابلے میں 12 ہزار زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔جارجیا میں کامیابی کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ میں مزید 16 ووٹ کا اضافہ ہو گیا ہے۔

نومنتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹ کی کل تعداد 306 ہو گئی ہے جب کہ ان کے مدِ مقابل صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔یاد رہے کہ جارجیا میں ڈیموکریٹک پارٹی نے 25 برس بعد کامیابی حاصل کی ہے۔

آخری مرتبہ 1992 میں ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار بل کلنٹن نے اس ریاست میں کامیابی حاصل کی تھی اور 1996 کے بعد سے یہ ریاست ری پبلکن صدارتی امیدواروں کے پاس تھی۔دوسری جانب صدر ٹرمپ انتخابات میں مسلسل دھاندلی کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔

جارجیا کے انتخابی نتائج پر بھی انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں دعوی کیا ہے کہ جارجیا کی مختلف کاونٹیز میں ہزاروں ایسے ووٹ ملے ہیں جنہیں گنا نہیں گیا۔انہوں نے دعوی کیا کہ بہت جلد جارجیا کے نتائج ری پبلکن کے حق میں آ جائیں گے۔

ادھر جوبائیڈن نے صدر ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات، انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے اور انتقالِ اقتدار کے لیے ان سے تعاون نہ کرنے کے عمل کو اشتعال انگیزقرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ وہ صدارتی انتخاب نہیں جیتے اور وہ اس قابل بھی نہیں کہ انتخابات جیت سکیں۔ ان کے بقول وہ 20 جنوری کو صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔جو بائیڈن ان دنوں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشاورتی اجلاس کر رہے ہیں جس میں وہ ماہرین سے تجاویز طلب کر رہے ہیں۔

Related Posts