نیو یارک: امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نومبر کے ضمنی الیکشن سر پر ہیں اورامریکا میں تیل کی قیمت 250 روپے فی لیٹر کے برابر ہو چکی ہے، ایسے میں امریکا ایرانی تیل پر پابندیاں نرم کرنے کا سوچ سکتا ہے۔
دوسری جانب بلوم برگ کا کہنا ہے کہ اگر ایران امریکا ایٹمی معاہدہ ہو جائے تو بین الاقوامی منڈی میں مزید 5 سے 10 لاکھ بیرل تیل یومیہ آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل ٹکڑے ٹکڑے ہوجائے گا، صہیونی وزیر اعظم کی دُہائی