نیویارک: امریکی صدر جو بائیڈن جو حال ہی میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے اب اُن کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔
وائٹ ہاؤس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ امریکی صدر کا علاج کے بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا۔
وائٹ ہاؤس کے ڈاکٹر کیون کے مطابق امریکی صدر کے گزشتہ شام اور آج صبح کیے گئے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ انفیکشن سے صحتیاب ہونے کے بعد اب امریکی صدر کو آئسولیشن کی ضرورت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان میں کورونا کے 620نئے کیسز رپورٹ، 4 مزید شہری جاں بحق