برطانوی ملکہ کی میراث دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گی۔امریکی صدر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برطانوی ملکہ کی میراث دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گی۔امریکی صدر
برطانوی ملکہ کی میراث دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گی۔امریکی صدر

لندن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میراث دنیا کی تاریخ میں زندہ رہے گی جبکہ ہم نے پہلی بار ملکہ سے ملاقات 80 کی دہائی میں کی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ آج میں اور خاتونِ اوّل جل بائیڈن نے آنجہانی برطانوی ملکہ البزتھ دوم کیلئے آفیشل تعزیتی کتاب پر دستخط کیے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کی برطانوی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات، ملکہ کے انتقال پر تعزیت

ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ہم نے پہلی بار 1982 میں ملکہ الزبتھ دوم سے ملاقات کی اور ہمیشہ ان کی مہربان شخصیت اور مہمان نوازی کو یاد رکھیں گے۔ برطانوی تاریخ میں ملکہ ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

خیال رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ دوم کا انتقال 8 ستمبر کے روز ہوا جن کی آخری رسوم آج ادا کی جارہی ہیں۔ امریکی صدر اور پاکستانی وزیر اعظم سمیت دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت آخری رسوم میں شریک ہیں۔

ملکہ کی وفات کے متعلق اپنے ٹوئٹر پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی وراثت برطانوی تاریخ اور ہماری دنیا کی کہانی میں بڑے پیمانے پر نظر آئے گی۔ 

خیال رہے کہ پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف بھی برطانوی ملکہ کی آخری رسوم میں شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی کنگ چارلس سوم سے ملاقات کے دوران آنجہانی ملکہ کے انتقال پر تعزیت بھی کی۔ 

 

Related Posts