امریکا کی طالبان حکومت کو داعش خراسان کے امیر کو پکڑنے پر انعام کی پیشکش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا کی طالبان حکومت کو داعش خراسان کے امیر کو پکڑنے پر انعام کی پیشکش
امریکا کی طالبان حکومت کو داعش خراسان کے امیر کو پکڑنے پر انعام کی پیشکش

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: امریکا نے کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش خراسان کے امیر کو پکڑنے پر طالبان حکومت کو بھی انعام دینے کی پیشکش کی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ امریکہ نے طالبان کو بھی پیشکش کی کہ اگر وہ افغانستان میں موجود داعش خراسان کے امیر ثناء اللہ غفاری کو گرفتار کرنے میں مدد دیتے ہیں تو انعام کی رقم ایک کروڑ ڈالر انہیں بھی دی جائے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

فرانسیسی وزیر کی خواتین فٹ بالرز کے حجاب پہننے کی حمایت 

طالبان حکومت کو انعامی رقم دینے سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں داعش خراسان کے امیر ثنا اللہ غفاری کی سربراہی میں5000 خطرناک جنگجو دہشت گردی کر رہے ہیں، امریکا داعش کے خاتمے کے لیے طالبان سے رابطے میں ہے۔

ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ طالبان حکومت کی آمد کے بعد سے امریکی حکام دوحہ امن مذاکرات پر عمل درآمد کی رفتار کا جائزہ لے رہے ہیں جس کیلئے نئی افغان حکومت سے مسلسل رابطہ ہے۔ اگر داعش کے سربراہ کا پتہ مل گیا تو ایک کروڑ ڈالر انعام دیا جائے گا۔

وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان بھی انعام کی پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، امریکا نے داعش کے سربراہ کی گرفتاری پر 1 کروڑ ڈالر کا انعام گزشتہ برس 26 اگست کے روز کابل ائیرپورٹ پر دہشت گردی کی ذمہ داری قبول کرنے پر رکھا تھا۔

گزشتہ برس اگست کے دوران افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سنگین دہشت گردی ہوئی۔ ائیرپورٹ کے مرکزی دروازے پر خودکش بمبار نے بارودی مواد سے خود کو اڑا لیا، دھماکے کے نتیجے میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 188 کے قریب افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

Related Posts