شام میں ترک نواز جنگجوؤں کا امریکی قافلے پرحملہ، روس کی تصدیق

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US military convoy
شام میں ترک نواز جنگجوئوں کا امریکی قافلے پرحملہ،روس کی تصدیق

دمشق: شمالی شام میں تْرکی کے حمایت یافتہ جنگجوؤں نے امریکی فوجی قافلے پرحملہ کیا ہے۔ادھر ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی علاقے ام العصافیر گاؤں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق روسی فوج نے بتایاکہ امریکا نے روس کو آگاہ کیا کہ ترکی کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں نے تل تمر کے قریب امریکی فوجی قافلے پر حملہ کیا۔

ادھرشامی ذرائع نے اطلاع دی کہ ترکی کی بمباری سے راس العین کے دیہی علاقے ام العصافیر گاؤں میں چار عام شہری ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسٹیفن منوچن نے گذشتہ ہفتے ترکی کو متنبہ کیا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ضرورت کی صورت میں ترکی کے خلاف وہ پابندیاں عائد کرے گی جن کی فہرست امریکی انتظامیہ نے محفوظ کر رکھی ہے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک وہ شام میں جنگ بندی سے مطمئن ہیں، اس لیے انہوں نے پچھلی پابندیوں کو ختم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

Related Posts