واشنگٹن: امریکا نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے بیلسٹک پروگرام پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے، ہم پاکستان کے میزائل پروگرام کی حمایت نہیں کرتے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا نے ہمیشہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی مخالفت کی اور اب بھی جو بائیڈن حکومت اسی پالیسی پر قائم ہے۔
بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہماری حکومت مہلک ہتھیاروں کی حمایت کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی تاکہ امریکا سمیت دنیا کی مہلک ہتھیاروں سے حفاظت کرسکیں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ دراصل مہلک ہتھیاروں پر پابندی امریکی قومی سلامتی کی ضمانت فراہم کرتی ہے، اس لیے پاکستان کے خلاف پابندیوں سمیت دیگر اقدامات اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم پاکستان ہمارا قریبی دوست ملک بھی رہا ہے۔ چینی ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے شاہین 3 اور ابابیل سسٹم کیلئے تعاون کیا، اس لیے پابندیاں لگائی گئیں۔