افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکا کا بھاری نقصان، 2300فوجی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکا کا بھاری نقصان، 2300فوجی ہلاک
افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکا کا بھاری نقصان، 2300فوجی ہلاک

کابل: افغانستان میں 20 سالہ جنگ کے دوران امریکا کا بھاری جانی و مالی نقصان ہوا اور کم و بیش 2 ہزار 300 فوجی طالبان کے خلاف لڑتے ہوئے جانیں گنوا بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے 2001 میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر افغانستان پر حملہ کردیا۔ 20 سالہ جنگ کے دوران امریکا کو 1 کھرب ڈالر سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا۔

گزشتہ روز رات گئے امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء کا عمل مکمل ہوا جس کے بعد کابل میں عوام نے ہوائی فائرنگ کرکے جشن منایا جس پر طالبان نے عوام کو پر امن رہنے کا مشورہ دیا۔

دسمبر 2001 میں 38 ممالک کے عسکری اتحاد (نیٹو) بھی جنگ کا حصہ بن گیا۔ حیرت انگیز طور پر2011 تک افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 1 لاکھ 10 ہزار تک جا پہنچی۔

محکمۂ دفاع (پینٹا گون) کے بیان کے مطابق فروری 2020 میں افغانستان میں 14 ہزار امریکی فوجی رہ گئے۔ جنگ کے دوران 2 ہزار 300 فوجی ہلاک جبکہ 20 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔

امریکا کے علاوہ نیٹو کے فوجیوں نے بھی جانیں گنوائیں۔ 450 برطانوی اور دیگر ممالک کے فوجی طالبان سے لڑتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ امریکی آپریشنز پر اربوں ڈالرز خرچ ہوئے۔

پینٹاگون کے مطابق افغانستان میں جاری آپریشنز پر 30 ستمبر 2019 تک امریکی اخراجات کا تخمینہ 776 ارب ڈالرز لگایا گیا۔ 197ارب ڈالر افغان اداروں کی تعمیرِ نواور بحالی پرخرچ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان کی آزادی پر طالبان کا جشن، کابل میں ہوائی فائرنگ

Related Posts