اسلام آباد: حکومت پاکستان نے امریکی صدر اور بھارتی وزیر اعظم کے مشترکہ بیان کے معاملے پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آج شام کو وزارت خارجہ میں امریکی ڈپٹی چیف آف مشن کو طلب کر کے 22 جون کو جاری ہونے والے بھارت امریکا مشترکہ بیان کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، مشترکہ بیان میں پاکستان کے بارے میں غیرضروری، یک طرفہ اور گمراہ کن حوالوں پر تحفظات سے امریکا کو آگاہ کیا گیا۔
ترجمان کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان انسداد دہشتگردی میں تعاون بہتر طور پر آگے بڑھ رہا ہے، پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد اور افہام و تفہیم پر مرکوز ماحول دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے کیلئے ناگزیر ہے۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کل ہونے کا امکان
ترجمان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ امریکا ایسے بیانات جاری کرنے سے گریز کرے جو پاکستان کیخلاف بھارت کے بے بنیاد اور سیاسی طور پر محرک بیانیے کی حوصلہ افزائی کے طور پر سمجھے جائیں۔