امریکا اور بھارت کی دفاعی ڈیل، سیکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے: دفتر خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا اور بھارت کی دفاعی ڈیل، سیکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے: دفتر خارجہ
امریکا اور بھارت کی دفاعی ڈیل، سیکیورٹی خطرات بڑھ جائیں گے: دفتر خارجہ

اسلام آباد: امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی دفاعی ڈیل پر پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو جدید فوجی ہارڈویئر، ٹیکنالوجی اور معلومات دینے سے خطے کے خطرات بڑھ جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارت کیساتھ جدید ٹیکنالوجی کے شعبہ میں تعاون پر کئی عالمی ماہر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ بھارت کے ساتھ ایسے معاہدے بین الاقوامی اصولوں کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے معاہدوں سے جنوبی ایشیا میں دفاعی توازن بھی بگڑ رہا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ میزائل تجربات اور نیوکلیئر فوجی ہتھیاروں میں اضافہ بھارت کے خطرناک ارادوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

سیٹلائیٹ معلومات اور تعاون سے متعلق معاہدہ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کا جائزہ لے رہا ہے۔ بھارت کو جدید فوجی ٹیکنالوجی دینے سے خطرات بڑھ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے اسلحہ کی خریداری اور ایٹمی ہتھیاروں میں توسیع امن کے لیے خطرہ ہے۔ بھارت کیلئے ہتھیاروں کا نیا نظام بھی امن اور استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ہے۔

Related Posts