امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید بڑھ گئی
امریکہ کی ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی امید بڑھ گئی

واشنگٹن:امریکہ کی جو بائیڈن انتظامیہ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بارے میں امید پہلے سے نسبتا بڑھی ہوئی ظاہر کی ہے تاکہ 2015 والا جوہری معاہدہ بحال کیا جا سکے۔

امریکی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ امید کا معاملہ ضروری نہیں کہ اسی طرح اس پر قائم رہا جائے۔ اس کے لیے بہر حال ایک ڈیڈ لائن ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں امریکی صدر کا حوالہ دیتے ہوئے جان کربی نے کہا صدر جو بائیڈن کہہ چکے ہیں کہ ہم ایک معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ہم یہ معاہدہ سفارتی طریقے سے چاہتے ہیں، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہم اس کے لیے ہمیشہ کھڑے نہیں رہ سکتے۔

اس لیے ہم توقع کرتے ہیں وہ اس طرف تیزی سے بڑھیں گے تاکہ پیش رفت ہو سکے۔جان کربی نے اپنے انٹرویو کے دوراان اس بارے میں سوال پر کہا کہ یہ کسی بھی فریق کے لیے مناسب نہیں ہو گا کہ وہ فوری طور پر کوئی متعین تاریخ دے۔

مزید پڑھیں:سری لنکا سے فرار ہونے والے سابق صدر وطن واپس پہنچ گئے

البتہ یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ جتنا ہم معاہدے کے آج قریب ہیں دو ہفتے پہلے اس قدر قریب نہیں تھے۔ جان کربی اس موقع پر ایران کی طرف سے بعض غیر حقیقت پسندانہ اور غیر متعلقہ مطالبات سے دستبرداری پر آمادگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

Related Posts