واشنگٹن: امریکی دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کے تحفظ پر اعتماد اور پاکستان سے تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کو ایٹمی اثاثے رکھنے والا خطرناک ملک قرار دئیے جانے کے بعد ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا کہ امریکا ایک محفوظ و خوشحال پاکستان کو اپنے مفادات کیلئے اہمیت دیتا ہے۔
سعودی خاتون نے تیر کر سمندر عبور کرلیا
امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کے برخلاف ترجمان امریکی وزارتِ خارجہ ویدنت پٹیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ طویل مدتی تعاون کی قدر کرتا ہے۔ ہمیں اعتماد ہے کہ پاکستان جوہری ہتھیاروں کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
حال ہی میں امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان کے جوہری پروگرام کے متعلق متنازعہ بیان دیا جس کے بعد پاکستان اور امریکا کے مابین کشیدگی پیدا ہوگئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ سمیت دیگر پاکستانی عہدیداران نے بیان کا سخت جواب دیا۔
امریکی صدر جوبائیڈن کا جمعے کے روز ڈیموکریٹک کانگریشنل کمیٹی کی فنڈ ریزنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے تاہم اس کا ایٹمی پروگرام باقاعدہ نہیں، تاہم امریکی دفترِ خارجہ نے بیان کی وضاحت کردی ہے۔