امریکا‘ ہیکرز نے ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکا‘ ہیکرز نے ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں
امریکا‘ ہیکرز نے ہزاروں افراد کی زندگیاں خطرے میں ڈال دیں

فلوریڈا:امریکا میں سائبر حملے کی ایک تلخ واردات سامنے آئی ہے جس میں ہیکرز نے ہزاروں افراد کی جانوں سے کھیلنے کا منصوبہ تیار کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ریاست فلوریڈا کے شہر اولڈزمار کے ایک واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئر سسٹم پر ہیکرز نے حملہ کیا اور واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ کے سوفٹ ویئرکا کنٹرول حاصل کرلیا۔

ہیکرز نے پانی صاف کرنے کے ٹینک میں سوڈیم ہائیڈرو آکسائیڈ کی مقدار خطرناک حد تک بڑھا دی، جس کا زیادہ استعمال نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

پلانٹ پر کام کرنے والے ایک ملازم نے غیر معمولی صورت حال دیکھ کر مالک کو خبردار کیا جس کے باعث فوری طور پر پولیس اور متعلقہ اداروں کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہزاروں افراد کی صحت اور جانوں سے کھیلنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق اس ٹینک میں پانی کو صاف کرکے علاقے کے 15ہزار رہائشیوں کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ امریکی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹیلی گرام دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی جانے والی ایپ قرار

Related Posts