امریکی حکومت کورونا وائرس کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے۔صحافی برادری کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکومت کورونا وائرس کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے۔صحافی برادری کا الزام
امریکی حکومت کورونا وائرس کے معاملے کو دبانا چاہتی ہے۔صحافی برادری کا الزام

واشنگٹن: چین سے نکل کر دنیا کے 84 ممالک میں پھیلنے والا کورونا وائرس امریکا میں بھی پھیل رہا ہے جبکہ امریکی حکومت پر صحافی برادری نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت کورونا وائرس کا معاملہ دبانا چاہتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  مشہورومعروف صحافی جڈ لیگم نے اپنے پیغام میں سوال کیا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے لیے کتنے لوگوں کو ٹیسٹ کیا گیا ہے؟ کیا یہ کوئی نہیں جانتا؟

امریکا میں کورونا وائرس کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے معروف صحافی نے کہا کہ اب تک امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 128 افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

امریکی حکومت کی دیانتداری پر سوالات اٹھاتے ہوئے جڈ لیگم نے کہا کہ جب تک ٹیسٹوں کی تعداد نہیں بتائی جاتی، یہ معلومات ہمارے لیے ناکافی رہے گی۔

صحافی کے مطابق سی ڈی سی (سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول) نے گزشتہ روز تصدیق کی کہ وہ کورونا وائرس کیسز کا ریکارڈ رکھ رہے ہیں، تاہم تعداد نہیں بتائی جارہی۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کیوں نہیں کیا جارہا؟

یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں   کورونا وائرس کے باعث مزید 82 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 3 ہزار 285  ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ 

مزید پڑھیں: کورونا وائرس سے مزید 82 افراد ہلاک ہو گئے

Related Posts