امریکی حکومت نے واشنگٹن میں کرفیو نافذ کرنے پر غور شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی حکومت نے واشنگٹن میں کرفیو نافذ کرنے پر غور شروع کردیا
امریکی حکومت نے واشنگٹن میں کرفیو نافذ کرنے پر غور شروع کردیا

واشنگٹن: کورونا وائرس امریکا سمیت دنیا کے متعدد ممالک کو متاثر کر چکا ہے جبکہ دنیا میں سب سے زیادہ وائرس کے متاثرہ افراد امریکہ میں موجود ہیں جس کے پیشِ نظر امریکی حکومت نے واشنگٹن میں کرفیو کے نفاذ پر غور شروع کردیا ہے۔

امریکی ماہرینِ طب کے مطابق سب سے زیادہ کورونا وائرس نے امریکی ریاست نیو یارک کو متاثر کیا۔ اب تک امریکا میں کورونا وائرس کے باعث 4 لاکھ 35 ہزار 160 افراد متاثر ہوئے جبکہ نیو یارک میں متاثرین کی تعداد 1 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ واشنگٹن میں 9 ہزار 342 افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 431 ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکا میں وائرس کے باعث مجموعی اموات کی تعداد 14 ہزار 797 ہو گئی ہے۔

طبی ماہرین  کے مطابق واشنگٹن میں عوام الناس کو کورونا وائرس کے خلاف جو احتیاطی تدابیر بتائی جار ہی ہیں، عوام ان پر عمل نہیں کرتے، نہ ہی سماجی دوری کے اصول کو اپنایا جاتا ہے۔

دارالحکومت واشنگٹن کی میئر باؤزر کے مطابق چند ماہ میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد تیزی سے بڑھ سکتی ہے جس کی روک تھام کیلئے احتیاط نہ کرنے والوں کو سزا دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ بلا ضرورت گھر سے نکلنے والوں کو 3 ماہ تک قید میں رکھنے پر غور جاری ہے۔

بلا ضرورت سماجی فاصلے پر عمل نہ کرنے والے اور گھر سے نہ نکلنے والوں کے لیے امریکی حکومت 5 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کرنے پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ کرفیو عائد کرنے کا معاملہ بھی زیرِ غور ہے۔

Related Posts