کسی کی مقابلے کی ہمت ہی نہیں ہوئی کیونکہ، امریکی الیکشن میں بلامقابلہ جیتنے والے پاکستانی کو جانتے ہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکا میں ہونیوالے انتخابات میں پاکستانی نژاد امریکی سلمان بھوجانی نے دوسری مرتبہ ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی میں بلامقابلہ کامیابی حاصل کرلی ہے۔

ضلع 92 کی بطور ڈیموکریٹ نمائندگی کرنے والے سلمان بھوجانی کا تعلق کراچی سے ہے۔ انہوں نے پہلی بار 10 جنوری 2023 کو عہدہ سنبھالا تھا۔

2022 کے انتخابات میں سلمان بھوجانی نے ریپبلکن حریف جو لیونگسٹن کو شکست دی اور لیونگسٹن کے 14610 کے مقابلے میں 20182 ووٹ حاصل کیے تھے۔

سدرن میتھوڈسٹ یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری کے ساتھ ڈلاس میں یونیورسٹی آف ٹیکساس سے گریجویٹ سلمان بھوجانی کے کیریئر میں اٹارنی اور سٹی کونسل ممبر کے کردار شامل ہیں۔

یہ بات بھی قابل غور ہے کہ حالیہ انتخابات میں کوئی بھی ریپبلکن ان کے خلاف نہیں لڑا جس کی وجہ سے وہ بلا مقابلہ جیت سکے۔اپنی مہم کے دوران سلمان بھوجانی نے مقامی اور ریاستی انتخابات کی اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستانی امریکی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ووٹنگ کے ذریعے اہم مسائل پر اپنے اثر و رسوخ کو پہچانیں۔

انہوں نے ووٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اسے ایک ایسی طاقت قرار دیا جس کے ذریعے لوگ اپنے علاقوں اور ریاستوں میں اپنے انتخاب کے لیے قانون سازی کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ کئی ایشیائی نژاد افراد بشمول ہندوستانی اور پاکستانی مختلف ریاستوں میں امریکی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

Related Posts