امریکی ڈرون پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امریکی ڈرون پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام
امریکی ڈرون پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام

کابل: طالبان کے قائم مقام وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان پر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاکستان نے امریکی ڈرونز کو افغانستان تک رسائی کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے کابل میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان کے راستے امریکی ڈرون افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں۔

قائم مقام وزیر دفاع ملا محمد یعقوب نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون پاکستان کے راستے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، وہ پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرتے ہیں، ہم پاکستان سے کہتے ہیں کہ اپنی فضائی حدود ہمارے خلاف استعمال نہ کریں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے اس حوالے سے فوری طور پر کوئی بھی بیان دینے سے گریز کیا ہے، پاکستانی حکام نے اس سے قبل اس ڈرون حملے میں ملوث ہونے یا اس کے بارے میں علم ہونے کی تردید کی ہے۔

مزید پڑھیں:القاعدہ کا لیڈر ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک

پاکستان کی جانب سے تردید اس وقت سامنے آئی جب امریکا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے جولائی میں کابل میں القاعدہ کے رہنما ایمن الظواہری کو ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا۔

Related Posts