پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں رجحان کو تبدیل کر دیا کیونکہ روپے کی قدر میں پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں 0.35 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاجروں کی جانب سے ڈالر کی فروخت شروع ہونے کے بعد رجحان تبدیل ہوگیا کیونکہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیاجو کہ توسیعی فنڈ کی سہولت کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (IMF) کی بنیادی شرط ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس اقدام سے مقامی اکائی پر کچھ دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملی اور پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی مستقل شمولیت سے چین، سعودی عرب، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کی جانب سے فنڈز کا بہاؤ کھل جائے گا۔

مزید برآں، وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی یقین دہانی کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو اس ہفتے حتمی شکل دے دی جائے گی، اس اضافے کو مزید تقویت ملی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 178.69 پوائنٹس کا اضافہ

تاہم، ڈیلرز کا خیال تھا کہ مارکیٹیں غیر مستحکم رہ سکتی ہیں کیونکہ تازہ پیش رفت روزانہ کی بنیاد پر جذبات کو بدل سکتی ہے۔

Related Posts