امریکی ڈالر کی قیمت 140 روپے؟ پاکستانی کرنسی اتنی مستحکم کیسے؟ سوالات پیدا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: پکسا بے)

حال ہی میں، گوگل فنانس نے ظاہر کرنا شروع کردیا کہ امریکی ڈالر، جو دنیا کی سب سے طاقتور کرنسیوں میں سے ایک ہے، پیر کے روز پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں یکمشت 138 روپے کم ہوگیا جس نے عوام کی بڑی تعداد کو حیرت اور تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پروپاکستانی  کا اپنی ایک رپورٹ میں کہنا ہے کہ گوگل فنانس نے غلط اعداد و شمار ظاہر کیے ہیں، حالانکہ حقیقت میں امریکی ڈالر پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں صرف 9 پیسے کم ہو کر 279.04 روپے پر بند ہوا۔ یہ اس سال فروری کا پہلا کاروباری دن تھا اور اس دن کوئی ایسی بات بھی نہیں ہوئی جس کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر اتنی کم ہوسکتی۔

دوسری جانب ڈالر کا سرکاری ایکسچینج ریٹ 279 روپے فی ڈالر رہا، گوگل کے کرنسی کنورٹر نے ایکسچینج ریٹ 140.89 روپے فی ڈالر دکھایا، جو ظاہر ہے کہ گوگل اور اس کی انتظامیہ کی طرف سے ایک تکنیکی خرابی تھی۔ پہلے یہ 277 روپے فی ڈالر ظاہر کر رہا تھا، مگر اس گرافیکل غلطی کو بروقت درست نہیں کیا گیا۔

دریں اثناء گوگل نے برطانوی پاؤنڈ (جی بی پی) کی قیمت 175.2 روپے ظاہر کی، جو کہ سرکاری نرخ 342.7 روپے کے مقابلے میں مضحکہ خیز حد تک کم رہی۔ اسی طرح گوگل نے آسٹریلوی ڈالر کو 87.67 روپے، یو اے ای درہم کو 38.3 روپے، اور سعودی ریال کو 37.5 روپے پر دکھایا، جو تمام کے تمام غلط اعدادوشمار تھے۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts