امریکا نے پاکستانی سفیر کو ملک میں داخلے سے روک کر ڈی پورٹ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی سفیر
پاکستانی سفیر کو ڈی پورٹ کرنے پر دفتر خارجہ کا ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔فوٹو: پاک الرٹس

امریکا نے ترکمانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو ملک میں داخلے سے روک کر ڈی پورٹ کردیا ہے، سفیر پاکستان نجی دورے کیلئے لاس اینجلس ائیرپورٹ پہنچے تھے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی حکام نے پاکستانی سفیر کے کے احسن وگن کو لاس اینجلس ائیرپورٹ سے ڈی پورٹ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ کے کے احسن وگن کے پاس امریکی ویزا اور قانونی دستاویزات کی موجودگی کے باوجود یہ اقدام اٹھایا گیا۔

رپورٹس میں سفارتی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی امیگریشن حکام نے پاکستانی سفارت کار کو امریکا میں داخلے سے روکا۔ سینئر پاکستانی سفیر پر امریکا میں دورانِ تعیناتی بدعنوانی کی شکایات رہیں، جن کی بنیاد پر امریکا کی ڈونلڈ ٹرمپ حکومت نے یہ اقدام اٹھایا۔

تاحال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندی کا حکم نامہ جاری نہیں کیا جسے کل جاری کیے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ امریکی سفری پابندی میں ممکنہ طور پر شامل ممالک میں پاکستان افغانستان، عراق، لبنان اور ایران کو شامل کیاجاسکتا ہے، تاہم اس کی حتمی تصدیق بدھ کو ہوسکے گی۔

اسی طرح سفری پابندی کا شکار ممالک میں فلسطین، لیبیا، صومالیہ، شام، یمن اور سوڈان کے بھی شامل ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی جانے والی سفری پابندیوں کے نتیجے میں متعدد ممالک کے ساتھ امریکا کے تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔

Related Posts