ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا
ہزاروں امریکی فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا

واشنگٹن: سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی کا کہنا ہے کہ امریکا کے ہزاروں فوجیوں نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔ 

امریکی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس کو دی گئی بریفنگ کے دوران آرمز فورسز کمانڈ کے سرجن بریگیڈیئر جنرل ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ فوج کی بعض یونٹس میں صرف 30 فی صد اہلکاروں نے ویکسین لگانے پر رضا مندی ظاہر کی ہے جب کہ دیگر یونٹس میں یہ تعداد کہیں 50 اور کہیں 70 فی صد ہے۔

ایڈورڈ بیلی نے کہا کہ کورونا ویکسین لگانے پر رضامندی ظاہر کرنے والوں کی یہ تعداد اتنی نہیں ہے جس کی ہم توقع کر رہے تھے، اہلکاروں کی جانب سے سب سے زیادہ یہ سننے کو ملا ہے کہ جب فوج نے اسے خود ویکسین لگانے کے انتخاب کا موقع دیا ہے تو میرا فیصلہ ویکسین نہ لگوانے کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ویکسین سے متعلق اہلکاروں کو آگاہی دینے اور انہیں ویکیسین لگوانے پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم کو اس میں کتنی کامیابی حاصل ہو سکتی ہے نہیں بتاسکتے۔

دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان جان کربی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوج بھی امریکی عوام کا ہی حصہ ہے اس لیے فوج میں بھی ویکسین نہ لگانے کا رجحان موجود ہے۔ فوج میں کورونا ویکسین کو قبول کرنے کی شرح عام عوام کے برابر ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج نے اچانک وسیع پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردیں

Related Posts