مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ہٹایا جائے۔امریکا کا بھارت سے مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ہٹایا جائے۔امریکا کا بھارت سے مطالبہ
مقبوضہ جموں و کشمیر سے کرفیو فوری طور پر ہٹایا جائے۔امریکا کا بھارت سے مطالبہ

واشنگٹن: امریکا نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر 54 روز سے عائد کرفیو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ امریکی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ایلس ویلز نے کہا ہے کہ بھارت کو کشمیر پر عائد پابندیاں فوری طور پر ختم کرنا ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے امریکی نائب معاون سیکریٹری خارجہ  ایلس ویلز نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر میں بڑی تعداد میں حریت رہنماؤں کی گرفتاریوں اور عوام پر پابندیوں پر تشویش ہے۔ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت گرفتار کیے گئے افراد کو رِہا کرے اور مسائل کا حل مذاکرات کے ذریعے تلاش کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان آج اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اجاگر کریں گے

ایلس ویلز نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قید ہونے والوں کو رہا کرنے سے پاک بھارت کشیدگی میں کمی آئے گی۔ اگر دونوں ممالک رضامند ہوئے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے نزدیک مسئلہ کشمیر ایک دو طرفہ معاملہ ہے جس کے اندر بیرونی کردار کو ہمیشہ سے مسترد کیا جاتا رہا ہے جبکہ  ایک طویل عرصے سے بھارتی حکومت مسئلے کے حل کے لیے ثالث کو غیر ضروری قرار دے رہی ہے جبکہ امریکا چاہتا ہے کہ بھارت کشمیر میں لگائی گئی پابندیاں جلد نرم کرے۔ ہمیں بھارت سے تیز رفتار کارروائی کی امید ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری 54 روزہ کرفیو 80 لاکھ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جبکہ عالمی تنظیمیں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف آواز اٹھا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: 54 روزہ کرفیو 80 لاکھ کشمیریوں کے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔شاہ محمود قریشی

Related Posts