پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا، وہ آسان نہیں۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا، وہ آسان نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کو معاشی صورتحال میں بہتری کیلئے آئی ایم ایف سے متفقہ اصلاحات پر عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

امریکہ نے اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا

بیان میں امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ امریکہ تکنیکی امداد کے ذریعے پاکستان کی معاونت و حمایت جاری رکھے گا۔ آئی ایم ایف کیلئے متفقہ اصلاحات آسان نہیں۔

امریکی نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کی اصلاحات پر عملدرآمد کیلئے اقدامات اٹھائے۔ پاکستان کو مزید قرض سے بچنے کیلئے اصلاحات پر عملدرآمد ضروری ہے۔

نائب معاون امریکی وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا سے سکیورٹی تعلقات گزشتہ 1 سال میں بہتر ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی حکومت کے سفارتکاروں  نے عید منانے والے پاکستانی شہریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں اپنے سفارت خانے کو 5 روز کیلئے بند کردیا تھا۔ 

 

Related Posts