واشنگٹن: امریکی حکومت نے خاتون کشمیری صحافی ثناء ارشاد کو بیرونِ ملک جانے کی اجازت نہ دینے پر بھارت کی نریندر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکا ثناء ارشاد کو نیو یارک آمد سے روکنے سے آگاہ ہے، بھارت کو آزادئ صحافت کا احترام کرنا ہوگا۔
عرب امارات کا قابل اساتذہ کیلئے زبردست مراعات کا اعلان
بھارتی حکومت کی جانب سے آزادئ صحافت کا احترام نہ کرنے کے اقدام کے برخلاف ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ امریکا بھارت تعلقات کی بنیاد ہی جمہوری اقدار اور آزادئ صحافت ہے۔
قبل ازیں بھارت کی نریندر مودی حکومت نے ایوارڈ یافتہ خاتون کشمیری صحافی و فوٹو گرافر ثناء ارشاد متو کو نیو یارک روانگی سے روک دیا جبکہ خاتون صحافی پولیٹزر ایوارڈ وصولی کیلئے دہلی سے روانہ ہونے کی خواہاں تھیں۔
بھارتی امیگریشن حکام نے امریکی ویزہ اور ائیر لائن ٹکٹ کی موجودگی کے باوجود ائیرپورٹ پر ہی خاتون صحافی کو روک کر بیرونِ ملک سفر پر پابندی کی وجوہات بتانے سے بھی انکار کردیا۔
خیال رہے کہ بھارتی حکومت کی جانب سے آزادئ صحافت اور اقلیتوں کے حقوق روندنے پر مبنی اقدامات نئے نہیں ہیں۔ خاتون صحافی کو جولائی میں پیرس جانے سے بھی روک لیا گیا تھا۔