نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر سے امریکی سفارت خانے کا طویل ٹیلیفونک رابطہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر سے امریکی سفارت خانے کا ٹیلیفونک رابطہ
نور مقدم قتل کیس، ظاہر جعفر سے امریکی سفارت خانے کا ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر سے امریکی سفارت خانے کے اہلکاروں نے اڈیالہ جیل میں طویل ٹیلیفونک رابطہ کیا جس کے دوران 25 منٹ تک طویل بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہری ظاہر جعفر کو قونصلر رسائی دے دی گئی جس کی منظوری محکمۂ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارتِ داخلہ سے این او سی جاری ہوجانے کے بعد دی۔

حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد اڈیالہ جیل راولپنڈی کی ہائی سیکیورٹی بیرک میں ظاہر جعفر سے امریکی سفارت خانے کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جیل حکام کے مطابق 25 منٹ تک گفت و شنید ہوئی۔

سابق امریکی سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل میں ملوث ظاہر جعفر نے امریکی حکام سے کیس میں قانونی معاونت کی درخواست کرتے ہوئے شکایت کی کہ دیگر قیدیوں سہولیات نہیں دی جارہیں۔

قبل ازیں ظاہر جعفر کو جیل میں وی آئی پی سہولیات، گھر کا کھانا اور ہر وقت رابطے کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ پمز ہسپتال میں علاج جیسی سہولیات بھی مہیا کرنے کی خبر سامنے آئی تھی۔

پاکستانی نژاد امریکی شہری ظاہر جعفر نے پولیس سے تحقیقات میں تعاون نہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ مجھ پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں کیا جاسکتا اور ریمانڈ میں بار بار توسیع بھی اسی طرف اشارہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور مقدم قتل کیس کے 6 ملزمان کی ضمانت کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

Related Posts