پی ٹی آئی کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرامریکی رکن کانگریس کا تشویش کا اظہار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ٹی آئی کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرامریکی رکن کانگریس کا تشویش کا اظہار
پی ٹی آئی کیخلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرامریکی رکن کانگریس کا تشویش کا اظہار

اسلام آباد: امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت کی مسلسل خلاف ورزیوں اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں پر گزشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایک ویڈیو پیغام میں، کیلیفورنیا کے 32 ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ کے نمائندے نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان 1940 کی دہائی سے مضبوط تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا، ”امریکہ کو دنیا بھر میں اور خاص طور پر پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی حمایت کرنی چاہیے۔

ملک کو درپیش بہت سے چیلنجوں کا ذکر کرتے ہوئے، شرمین نے زور دیا کہ جو چیز ان کے لیے سب سے زیادہ تشویشناک تھی وہ گزشتہ سال کے واقعات تھے، جن میں ”مبینہ حراست میں تشدد اور سیاسی شخصیات کے پیش آنے والے افسوسناک واقعات تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”حال ہی میں، ہم صحافی ارشد شریف اور سیاسی کارکن ظل شاہ (علی بلال) کی موت پر سوگوار ہیں۔”

اس سے قبل، انہوں نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان سے فون پر بات کی اور ڈاکٹر آصف محمود سے ملاقات کی۔

مزید پڑھیں:عمران خان کی کارکنان کو جال میں نہ پھنسنے کی ہدایت، انتخابی ریلی پھر مؤخر

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی انتہا پسندی، عدم برداشت اور اختلاف رائے پاکستان کے سماجی ہم آہنگی کے امکانات کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

Related Posts