پاکستان ہمارا اہم شراکت دار، بی جے پی کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔امریکا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واشنگٹن: پاک امریکا تعلقات پر جوبائیڈن دورِ حکومت کے آغاز سے جمی دھول چھٹنے لگی، امریکا کا کہنا ہے کہ ہم بی جے پی کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں جبکہ پاکستان ہمارا اہم شراکت دار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نیڈ پرائس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکت دار ہے اور یہ شراکت داری بڑھانے کیلئے ہم مشترکہ مفادات پر کام کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی خاتون کوہ پیما کےٹو سر کرنے کیلئے پر عزم

پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دورۂ امریکا کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے دوران کئی معاملات پر تعمیری گفتگو ہوئی۔

روس کے ساتھ بھارتی تعلقات کی بڑھتی پینگوں پر بادی النظر میں تنقید کرتے ہوئے نیڈ پرائس نے کہا کہ امریکا بھارت سے ایسی شراکت داری قائم نہیں کرسکا، جیسی اس کی روس کے ساتھ ہے۔بھارت کو واضح کرچکے کہ ہم شراکت داری کیلئے تیار ہیں۔

گزشتہ ماہ بی جے پی رہنماؤں کے رسول اکرم ﷺ کے متعلق توہین آمیز بیانات کے متعلق ترجمان امریکی دفترِ خارجہ نے کہا کہ بی جے پی کے 2 رہنماؤں کے گستاخانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔ توقع ہے کہ بھارتی حکوم انسانی حقوق کا احترام کریگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم انسانی حقوق کے احترام کے سلسلے میں بھارت کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ انسانی وقار، مساوی مواقع اور مذہبی آزادی کا احترام کسی بھی جمہوریت کیلئے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ 

Related Posts