عمران پیوٹن ملاقات، پاکستان کو یوکرین تنازع پر تشویش سے آگاہ کردیا ہے، امریکی محکمہ خارجہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

US communicates to Pakistan its position on Ukraine: State Dept

واشنگٹن : امریکاکے محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہ ہے کہ یوکرین پر روس کے مزید حملے کے حوالے سے پاکستان کو اپنا مؤقف بتا دیا ہے۔

نیڈ پرائس نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ماسکو میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ طے شدہ ملاقات کے بارے میں اپنے موقف سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے اور ہم نے انہیں جنگ کے حوالے سے سفارت کاری کی کوششوں سے آگاہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم کا دورۂ روس، صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات آج ہوگی

نیڈپرائس نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ دنیا بھر کے ہر ذمہ دار ملک کی ذمہ داری ہے کہ وہ یوکرین کے بارے میں تشویش کا اظہار کرے اوراعتراضات کا اظہار کرے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے دورے سے آگاہ ہے اور اس بات پر زور دیا کہ ذمہ دار ممالک کو روس کے اقدامات پر اعتراض کرنا چاہیے۔

پاکستان کے ساتھ ہماری دیرینہ شراکت داری اور تعاون ہے۔ ہم ایک خوشحال، جمہوری پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتے ہیں جبکہ امریکا یوکرین کے ساتھ اپنی شراکت داری کو امریکی مفادات کے لیے اہم سمجھتا ہے۔

Related Posts