واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ایک بار پھر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
امریکی کمیشن نے بائیڈن انتظامیہ سے مذہبی آزادی پر بھارت کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت میں اقلیتوں سے سلوک خراب ہوتا جارہا ہے۔
امریکی کمیشن کا کہنا تھا کہ بھارت میں امتیازی قوانین سے انتہا پسند گروپوں کا اقلیتوں پرتشدد کا کلچر فروغ پا رہا ہے، امریکی کمیشن نے مطالبہ کیا کہ امریکی محکمہ خارجہ بھارت کو مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں پربلیک لسٹ میں شامل کرے۔
توہین پارلیمنٹ بل لانے کی تیاری، قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کا اجلاس آج ہوگا
امریکی کمیشن سالانہ رپورٹ میں بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سے نارواسلوک کی نشاندہی کرچکا ہے اور کمیشن مسلسل 4 سال سے محکمہ خارجہ سے بھارت کوبلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کر رہا ہے۔